منگل 14 جنوری 2025 - 06:00
حجۃالاسلام سید کلب جواد نقوی کی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ سے ملاقات

حوزہ/ دبیر مجلس علمائے ہند حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حجۃالاسلام ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دبیر مجلس علمائے ہند حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حجۃالاسلام ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی اور وہاں کے دینی مدارس کی علمی سرگرمیوں پر گفتگو کی۔

امام جمعہ لکھنؤ نے اس ملاقات کے دوران حجۃالاسلام ڈاکٹر عباسی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کی خدمات کو سراہا اور ہندوستان کے مدارسِ علمیہ سے متعلق کچھ اہم مسائل پر بات کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha